آنے والے دنوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

ہماری ویب  |  Jul 09, 2025

شہرقائد میں صبح سے حبس کا راج ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی جاسکتی ہے جبکہ مطلع جزوی ابر آلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

سمندری ہوائیں بند، نمی کا تناسب زائد ہونے سے حبس کی کیفیت محسوس ہو رہی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، آئندہ تین روز تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More