انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش) کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان

ہماری ویب  |  Mar 27, 2023

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش) کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، آرٹس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے گورنمنٹ کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز پیر 27مارچ سے بروز ہفتہ 15اپریل2023ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے یہ امتحانی فارم بروز پیر 17اپریل اور بروز منگل 18اپریل 2023ء کو بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ جمع کروائے جانے والے امتحانی فارمز کی مکمل فہرست کی دو کاپیاں بھی تعلیمی اداروں کے سربراہ کے دستخط کے ساتھ جمع کروانا ہوں گی۔

رواں سال 2023ء میں بھی محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ایسے طلباء کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے جو پہلی دفعہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کررہے ہیں، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ امتحانی فارم بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More