انٹرمیڈیٹ : ضمنی امتحانات برائے 2023 ء کے سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Apr 20, 2023

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023 ء کے سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات انٹربورڈ انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس جنرل کے ضمنی امتحانات میں 769 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 731 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 257 امیدوار امتحانات میں کامیاب قرار پائے۔ناظم امتحانات نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں ایک امیدوار اے ون گریڈ، 3 اے گریڈ، 21 بی گریڈ، 129 سی گریڈ، 99 ڈی گریڈ اور 4 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ناظم امتحانات انجینئر علیم خانزادہ کے مطابق آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 3279 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 3147 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 1515 امیدوار کامیاب ہوئے۔ ان امتحانات میں 3 امیدواروں نے اے ون گریڈ، 11 نے اے گریڈ، 44 نے بی گریڈ، 165 نے سی گریڈ، 931 نے ڈی گریڈ اور 361 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 718 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 672 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 399 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ ان امتحانات میں 22 امیدوار اے گریڈ، 48 بی گریڈ، 106 سی گریڈ، 181 ڈی گریڈ، 30 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 12 امیدوار پاس ہوئے۔ کامرس ریگولر کے ضمنی امتحانات میں 7960 امیدوار وں نے رجسٹریشن حاصل کی، 7614 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اس میں سے 3601 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ ان امتحانات میں 7 امیدوار اے گریڈ، 61 بی گریڈ، 495 سی گریڈ، 2489 ڈی گریڈ اور 549 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 405 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 380 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں 198 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ ان امتحانات میں ایک امیدوار اے گریڈ، 8 بی گریڈ، 40 سی گریڈ، 122 ڈی گریڈ اور 27 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ طلباء ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی اپنے نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔

نتائج معلوم کرنے کے لیے ہماری ویب ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More