آسٹریلیا کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنامشکل

سچ ٹی وی  |  Jun 24, 2024

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی میں آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سپر 8 مرحلے کا اہم میچ کھیلا جائے گا۔ سینٹ لوشیا میں ہونے والا یہ اہم میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیسری سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

اگر آج آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے اور اگر بھارت نے آسٹریلیا کو ہرایا تو کینگروز کے لیے اگلے مرحلے میں پہنچنا بظاہر کافی مشکل ہوجائے گا جبکہ بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔

آسٹریلیا کو پھر بنگلادیش اور افغانستان کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا۔

گروپ 1 کی صورتحال

اس وقت بھارت گروپ 1 میں 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

آسٹریلیا 2 میچز میں ایک میچ جیت کر2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ افغانستان بھی 2 میچز میں ایک میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

افغانستان سے شکست، آسٹریلیا بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اگر مگر میں پھنس گیا

آگر آج بھارت اپنے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ جیتنے میں کامیاب ہوا تو وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔

بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی جیت کی صورت میں دونوں ٹیموں کے 4، پوائنٹس ہوجائیں گے جبکہ افغانستان اور بنگلادیش کا آخری میچ بھی اہم ہوجائے گا۔

افغانستان کی بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کے 4،4 پوائنٹس ہوجائیں گے اور ٹاپ 2 ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گی۔

آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف جیت اور پھر بنگلادیش کی افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد کینگروز اور بھارت دونوں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے کہ آج کے میچ میں بارش کی بھی پیش گوئی ہے۔

بارش کی وجہ سے میچ ختم ہوا تو کیا ہوگا؟

اگر بارش کی وجہ سے بھارت اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ کردیا گیا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

اس صورت میں بھارت کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں مدد ملے گی جبکہ آسٹریلیا کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کا انحصار افغانستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے میچ کے نتیجے پر ہوگا۔

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تاریخ رقم کردی، آسٹریلیا کو سپر 8 مرحلے کے میچ میں شکست

اگر بنگلا دیش افغانستان کو شکست دیتا ہے تو آسٹریلیا 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا لیکن بنگلادیش کے خلاف افغانستان کی جیت آسٹریلیا کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دے گی اور افغان ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

واضح رہے افغانستان نے سپر 8 مرحلے میں آسٹریلیا کو شکست دیکر نئی تاریخ رقم کی تھی۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More