ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں

اردو نیوز  |  Jun 25, 2024

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 

جنوبی افریقہ کی اس فتح نے میزبان ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ 

پیر کو انٹیگا کے سر ویون رچرڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بارش کے باعث جنوبی افریقہ کو 17 اوور میں 123 رنز کا ہدف ملا۔ روسٹن چیز نے تین وکٹیں حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال دیا تاہم جنوبی افریقہ نے آخری اوور کی پہلی بال پر ہدف مکمل کر لیا۔ 

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تو  ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 27 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ 

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انہوں نے  کائل میئرز کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 81 رنز بنائے۔ کائل میئرز نے 35 رنز بنائے۔ 

تاہم بارش سے کھیل متاثر ہونے کی وجہ سے ڈگلس ایںڈ لیوئس قانون کے تحت جنوبی افریقہ کو 17 اووز میں 123 رنز کا ہدف ملا۔ 

عمدہ بولنگ پر تبریز شمسی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔  (فوٹو: اے ایف پی)

میچ کے آخری اوور میں جینسن نے اوبیڈ میک کوائے کو چھکا لگا کر فتح اپنے نام کر لی۔ 

جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹریسٹن سٹبس 29 اور ہنڈرک کلاسین 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مارکو جینسن 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ 

عمدہ بولنگ پر تبریز شمسی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ 

ٖاتوار کو سپر ایٹ کے میچ میں انگلینڈ نے امریکہ کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More