اداکارہ حنا الطاف نےخود کو تنہائی پسند قرار دے دیا

ہم نیوز  |  Dec 04, 2024

سکرین پر شوخ و چنچل نظر آنے والی معروف اداکارہ حنا الطاف نے خود کو خود کو تنہائی پسند قرار دے دیا۔

حنا الطاف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ میں ایک چِل لڑکی ہوں تو یہ غلط ہے بلکہ میں ایک تنہائی پسند لڑکی ہوں۔

ہم ایوارڈز ہماری اسکرینوں پر جگمگانے کیلئے تیار

اداکارہ کے چہرے پر ہر وقت ہنسی دیکھی گئی ہے اور ڈراموں میں ان کے کردار بھی بیشتر ایسے رہے ہیں جس میں وہ ایک شوخ و چنچل لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں۔

حناالطاف نے پس منظر میں ایک کارٹون لگایا ہوا تھا جو اداسی کے عالم میں کہیں جاتا دکھائی دے رہا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More