اسلام آباد ائیر پورٹ کو راولپنڈی کی حدود میں شامل کر دیا گیا

ہم نیوز  |  Jan 18, 2025

اسلام آباد ائیر پورٹ کو مکمل طور پر راولپنڈی کی حدود میں شامل کردیا گیا ہے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اٹک کے پانچ دیہاتوں کو راولپنڈی کی حدود  قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ائیر پورٹ کا رن وے،اے ایس ایف کالونی، مین ٹرمینل بلڈنگ اور 3کلو میٹر کا ایریا اٹک کی حدود میں شامل تھا۔اس اقدام سے رن وے، ٹرمینل بلڈنگ اور رہائشی کالونی اب راولپنڈی کی حدود میں ہوگی۔

نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اٹک اور راولپنڈی کی حدود کی وجہ سے قانونی مسائل میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اب اسلام آبادائیر پورٹ کے تمام ایریاز کو تھانہ نصیر آباد سے منسلک کردیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کے مختلف ایریاز کو اٹک سے راولپنڈی میں شامل کردینے کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More