ان کے منہ میں لڈو نہ ٹھونس دیں۔۔ بیٹی نرمان کے مسائل سے پریشان ہوں! بشریٰ انصاری نے ڈھکے چھپے لفظوں میں داماد کو بہت کچھ سنا دیا

ہماری ویب  |  Jan 18, 2025

"میری دونوں بیٹیاں، نرمان اور میرا انصاری، میری دنیا ہیں۔ لیکن نرمان کے کچھ مسائل چل رہے ہیں، جس کی وجہ سے میں کئی دنوں سے بے حد پریشان ہوں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو بڑی سوچ سمجھ کر اور دیکھ بھال کے ساتھ رخصت کریں۔ میں تمام نوجوان مردوں کو مشورہ دوں گی کہ شادی تب کریں جب آپ مکمل طور پر مالی طور پر مستحکم ہوں اور اپنی بیوی کی تمام ضروریات پوری کرنے کے قابل ہوں۔ شادی صرف محبت کا نام نہیں، بلکہ ذمہ داریوں کو سمجھنے اور نبھانے کا نام ہے۔"

ہر دل عزیز اداکارہ اور ہر فن مولا بشریٰ انصاری، جن کی آواز اور ہنر ہمیشہ دلوں کو چھوتا ہے، نے اپنے وی لاگ میں والدین اور نئی نسل کے لیے ایک قیمتی مشورہ دیا ہے۔

حالیہ ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹیوں کی زندگی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے نہایت خلوص سے والدین کو اپنی بیٹیوں کی شادی کے حوالے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کی خوشحال زندگی کے لیے والدین کو ان کے شوہر کے انتخاب میں خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ ہر لحاظ سے ان کا ساتھ دے سکیں۔

اداکارہ نے نوجوان لڑکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، اور اس وقت تک اسے نبھانے کا سوچنا بھی نہیں چاہیے جب تک آپ مالی طور پر مضبوط نہ ہوں۔ بشریٰ نے زور دیا، "شادی محبت کے ساتھ ساتھ برداشت اور ذمہ داریوں کو نبھانے کا عہد ہے۔ جب تک آپ بیوی کے اخراجات اور زندگی کی ضروریات پوری کرنے کے قابل نہ ہوں، تب تک شادی کا فیصلہ نہ کریں۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More