ملتان ٹیسٹ، پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 202 رنز کی برتری حاصل

ہم نیوز  |  Jan 18, 2025

ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری روز کے اختتام پر 202 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

قومی ٹیم  نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا لیے۔ میچ کے اختتام پر کامران غلام 9 رنز اور سعود شکیل 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان  دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے کیا۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے 141 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ لیکن سعود شکیل 84 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور محمد رضوان 71 رنز بنا سکے۔

197 کے اسکور پر سلمان آغا بھی 2 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ 200 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ نعمان علی کی گری، وہ رن آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن اور جیڈن سیلز نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ کیون سنکلیئر نے 2 اور گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شاہد آفریدی نے جیولن تھرور بننے کیلئے ارشد ندیم سے کلاس لی

پاکستان کی طرح ویسٹ انڈیز بھی آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہے۔ ساجد خان کی شاندار بائولنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے پہلے چار کھلاڑی 22 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک رنز، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر آئوٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کا مجموعی اسکور 34 ہوا تو نعمان علی نے ان کا پانچواں کھلاڑی بھی پویلین بھیج دیا۔

42 کے مجموعی اسکور پر نعمان علی نے چھٹا کھلاڑی بھی آئوٹ کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کا اسکور 51 ہوا تو نعمان علی نے ساتواں کھلاڑی بھی آئوٹ کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ بھی نعمان علی کے حصے میں آئی۔  نویں کھلاڑی کو بھی نعمان علی نے آئوٹ کیا، گداکیش موتی 19 رنز بنا سکے۔

ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی انہوں نے جیڈن سیلز کو 22 رنز پر آئوٹ کیا۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز پر 93 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے پانچ، ساجد خان نے چار اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More