غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اطلاق کا طے شدہ وقت شروع ہو گیا ہے تاہم معاہدے کے اطلاق میں تاخیر ہو رہی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے یرغمالیوں کے نام دینے میں تاخیر ہے ، رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست ملنے تک جنگ بندی کا آغاز نہیں ہو گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی کہا کہ جب تک حماس اپنی ذمے داریوں کو پورا نہیں کرتی، جنگ بندی مؤثر نہیں ہو گی۔
امریکی سفارتکاری رنگ لائی اور اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ ہو گیا، جوبائیڈن
دوسری جانب حماس نے کہا کہ مغویوں کے نام جاری کرنے میں تاخیر تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں رفح سٹی سے نکلنا شروع کر دیا ہے، فوجیں مصر سرحد کے ساتھ فلاڈیلفی راہداری کے ساتھ موجود رہیں گی۔
واضح رہے کہ غزہ پر پندرہ ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں بچوں اور خواتین سمیت 47 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک لاکھ دس ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔
جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری، مزید 87 فلسطینی شہید
لٹے پٹے فلسطینی بچے کچھے سامان کے ساتھ تباہ حال گھروں کو واپسی کے منتظر ہیں، اسرائیل نے وحشیانہ بمباری سے غزہ کی بستیاں ملیا میٹ کر دیں، گھر، اسکول،کالج اور اسپتال کھنڈر بن چکے ہیں۔