عیدالضحیٰ کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو کی اہم پیش گوئی

ہماری ویب  |  May 22, 2025

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ذی الحج کے آغاز اور عیدالاضحیٰ کے متوقع دن سے متعلق اپنی سائنسی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق رواں برس پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔

سپارکو کے مطابق ذی الحج کا چاند 27 مئی کو صبح 8 بج کر 2 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم اس کی عمر اُس وقت صرف 11 گھنٹے اور 34 منٹ ہوگی، جو شریعت اور فلکیاتی اصولوں کے مطابق رویت کے لیے کافی نہیں سمجھی جاتی۔ اسی بنا پر 28 مئی کی شام چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کمزور قرار دیے گئے ہیں۔

ادارے نے واضح کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں چاند دکھائی دینے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، جس کی روشنی میں ذی القعدہ کے 30 دن مکمل ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ نتیجتاً، ذی الحج 29 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے، اور یوں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More