چمن ٹیکسی اسٹینڈ پر بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق، حکومت بلوچستان نے تحقیقات کا حکم دیدیا

ہماری ویب  |  Sep 18, 2025

چمن ٹیکسی اسٹینڈ پر بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

حکومت بلوچستان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق دھماکے کے بعد لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

حکومت بلوچستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ تحقیقات مؤثر اور جلد مکمل ہوسکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More