وہ زندگی کا نازک وقت تھا۔۔ میرا سیٹھی کی طلاق کب ہوئی؟ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

ہماری ویب  |  Sep 21, 2025

’’کچھ ان کہی کے چند ماہ بعد میری طلاق ہوگئی۔ میری طلاق مارچ 2023 میں ہوئی جو کہ ڈھائی سال قبل کی بات ہے۔ جب میں کچھ ان کہی کر رہی تھی، یہ میری زندگی کا بہت نازک، حساس اور طاقتور وقت تھا۔ خوش قسمتی سے میرے پاس ایک ایسا پراجیکٹ تھا جس نے مجھے اپنے دکھ سے ہٹ کر کچھ کرنے کا موقع دیا۔ میں روز صبح اٹھتی اور شوٹنگ پر چلی جاتی۔ ظاہر ہے سجل، احمد صاحب اور ندیم بیگ سب کو معلوم تھا اور انہوں نے میرے ساتھ بے حد نرمی اور محبت کا رویہ رکھا‘‘ – میرا سیٹھی

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اور رائٹر میرا سیٹھی نے پہلی بار کھل کر اپنی طلاق کی تصدیق کر دی۔ حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں میرا سیٹھی نے اپنی ازدواجی زندگی اور اس مشکل وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہوں نے خود کو سنبھالا اور ڈرامے کی شوٹنگ پر جانا ان کے لیے کسی علاج سے کم نہیں تھا۔

مداحوں اور دوستوں کی جانب سے میرا سیٹھی کے لیے بے شمار پیغامات آ رہے ہیں جن میں ان کی ہمت اور حوصلے کو سراہا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہے کہ میرا نے ایک مشکل وقت میں جس وقار اور مثبت انداز سے اپنی زندگی کو سنبھالا، وہ خواتین کے لیے ایک مثال ہیں۔

یہ انکشاف نہ صرف ان کے فینز کے لیے چونکانے والا ہے بلکہ اس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو بھی جنم دے دیا ہے جہاں لوگ میرا کے حوصلے اور صبر کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More