صائمہ سے اپنی سگی ماں کی باتیں کرتا رہا لیکن۔۔ سید نور کے بیٹے نے پہلی بار سوتیلی ماں سے متعلق حقیقت بتا دی

ہماری ویب  |  Sep 21, 2025

"میں بہت چھوٹا تھا جب میری ماں کا انتقال ہوا۔ میری بہنیں سب بیرون ملک تھیں اور امی کے انتقال کے بعد وہ اپنے گھروں کو واپس چلی گئیں، ابو ہمیشہ شوٹنگ میں مصروف رہتے تھے۔ ایک دن مجھے ایک نمبر سے کال آئی جو میرے فون میں سیو نہیں تھا، میں نے فون اٹھایا تو دوسری طرف صائمہ نور تھیں۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا، تم نے کھانا کھایا؟ مجھے عجیب سا لگا لیکن انہوں نے کہا کہ اگر تم نے نہیں کھایا تو میں تمہارے لیے کھانا لے آؤں گی۔ اس کے بعد میں ان کے پاس جانے لگا اور گھنٹوں اپنی امی کی باتیں کرتا۔ مجھے لگا یہ ان کے لیے مشکل ہوگا کہ وہ کسی اور عورت کی باتیں سنیں لیکن انہوں نے ہمیشہ احترام سے میری باتیں سنیں۔ وہ لمحہ تھا جب میں نے محسوس کیا کہ یہ میری ماں جیسی ہیں اور میں نے انہیں 'اماں' کہنا شروع کر دیا۔"

شازل کے یہ جذباتی الفاظ ان کے اور صائمہ نور کے خوبصورت رشتے کی گواہی دیتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ان دونوں کے درمیان ایک محبت بھرا رشتہ قائم ہوگیا ہے اور صائمہ نور نہ صرف ان کے لیے ایک ماں جیسی ہیں بلکہ ان کی سب سے بڑی سپورٹ بھی ہیں۔

مداحوں نے اس انٹرویو پر خوشی اور محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ رشتہ سوتیلے رشتوں کی محبت کی بہترین مثال ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ اس کہانی کو "دل کو چھو لینے والی" اور "رشتوں کو مضبوط بنانے والی" قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More