امریکہ ایران میں ’درست لوگوں سے بات کر رہا ہے‘، ایرانی مذاکرات کاروں نے ’بہت اہم تحفہ‘ دیا: ٹرمپ کا دعویٰ

بی بی سی اردو  |  Mar 24, 2026

امریکی و اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے پہنچایا ہے۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران میں ’درست لوگوں‘ سے بات کر رہا ہے اور ایرانی مذاکرات کاروں نے امریکہ کو تیل اور گیس سے متعلق ایک ’بہت اہم تحفہ‘ دیا ہے۔امریکی صدر نے تصدیق کی ہے کہ سینئر مشیر جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے ایلچی سٹیو وٹکوف کے ساتھ نائب صدر جے ڈی وینس اور مارکو روبیو ایران سے مذاکرات میں شامل ہیں۔ایران میں یا آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے امریکی زمینی افواج کی ممکنہ تعیناتی کا معاملہ ٹرمپ کے اوول آفس کے بیانات میں زیرِ بحث نہیں آیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ فوجی تعیناتی کی تفصیلات محکمہ دفاع سے آئیں گی۔ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے (اے ای او آئی) کے پبلک ریلیشنز آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بوشہر جوہری پاور پلانٹ کی سائٹ پر آج دوبارہ حملہ کیا گیا ہے۔ایران میں جنگ کے آغاز سے اب تک ہسپتالوں سمیت 82 ہزار سے زائد مقامات اسرائیلی و امریکی فضائی حملوں میں تباہ ہو چکے ہیں۔عراق نے الحشد الشعبی کو ’جوابی کارروائیوں اور دفاع‘ کی باضابطہ اجازت دے دی ہے۔

امریکہ ایران میں ’درست لوگوں سے بات کر رہا ہے‘، ایرانی مذاکرات کاروں نے ’بہت اہم تحفہ‘ دیا: ٹرمپ کا دعویٰ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More