بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی ٹیم 232 رنز پر آل آؤٹ: ’خراب تکنیک‘ پر بلّے باز ہدفِ تنقید اور کپتان کو ’گھر جانے‘ کے مشورے

بی بی سی اردو  |  May 17, 2026

Getty Images

سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 232 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ہے۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم نے 278 رنز بنائے تھے اور اسے اپنی دوسری اننگز کی شروعات سے قبل پاکستان پر 46 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 68 رنز بابر اعظم نے بنائے، جبکہ سپنر ساجد خان 38 رنز بنا کر دوسرے ٹاپ سکورر رہے۔

ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

پاکستان کی جانب سے اذان اویس نے 13، عبداللہ فضل نے نو، کپتان شان مسعود نے 21، سعود شکیل نے آٹھ سلمان آغا نے 21، محمد رضوان نے 13، حسن علی نے 18 اور خرم شہزاد نے 10 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے تین، تین جبکہ مہد جس میراج اور تسکین احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Getty Images

اس سے قبل بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں کپتان لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا تھا۔ ان کے علاوہ بنگلہ دیشی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی 30 کے ہندسے میں بھی داخل نہیں ہو سکا تھا۔

پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے چار، محمد عباس نے تین، حسن علی نے دو اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

سوشل میڈیا پر بلے باز تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا پر صارفین پاکستانی بلے بازوں سے ناخوش نظر آتے ہیں اور ٹیم پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر اننگز کے آخر میں ساجد خان نے چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 38 رنز نہ بنائے ہوتے تو بنگلہ دیش کو پاکستان پر مزید رنز کی برتری حاصل ہو سکتی تھی۔

’پہلے ہی بتا دیں میری ضرورت ہے یا نہیں:‘ کوہلی کی 2027 کا ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش اور شکوہپاکستان سپر لیگ میں حیدرآباد کنگزمین کے تاریخی کم بیک اور راولپنڈیز کی ناکامی کی پیچھے چھپی کہانی’کسی پر الزام تراشی نہیں کروں گا، خود ذمہ داری قبول کروں گا‘: بنگلہ دیش کے خلاف تیسری شکست اور شان مسعود کی پریس کانفرنساذان اویس ڈیبو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی کرکٹر: ’اُمید ہے پی سی بی اس ٹیلنٹ کو سنبھالے گا‘

احمد نامی صارف نے ساجد خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سپنر کی بیٹنگ نے پاکستان کو کسی حد تک ریسکیو کیا۔

’تاہم باقی تمام بلے بازوں نے اوسط درجے کی کرکٹ کھیلی، غلط شاٹس کا انتخاب کیا۔ سوچیے اگر بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہو جاتے تو پاکستان 150 رنز تک بھی نہیں پہنچتا۔‘

سابق ٹیسٹ کرکٹ فیصل اقبال نے پاکستان کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’سینیئرز اتنی زیادہ کرکٹ کھیل چکے ہیں اور پھر بھی دباؤ کی صوتحال میں ناکارہ ہو جاتے ہیں اور اپنی وکٹس گنوا دیتے ہیں۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ بابر اعظم نے دیگر سینیئر کھلاڑیوں کے مقابلے میں اچھی اننگز کھیلی۔ مرزا وقار نے مزید لکھا کہ ’اس ٹیسٹ میچ کے بعد شان مسعود کو ریٹائرمنٹ پر غور کرنا چاہیے، سلمان علی آغا کی تکنیک ٹھیک نہیں ہے اور وہ 20، 30 رنز کو 50، 60 رنز میں تبدیل نہیں کر پا رہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین نے آؤٹ آف فارم سعود شکیل اور محمد رضوان پر بھی تنقید کی ہے۔

طالب نامی صارف نے لکھا کہ ’دونوں بلے باز دونوں ٹیسٹ میچز میں اپنی خراب تکنیک کی وجہ سے آؤٹ ہوئے ہیں اور ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔‘

دوسری جانب کرکٹ تجزیہ کار عظیم صدیقی نے شان مسعود پر تنقید کرتے ہوئے لکھا: ’آپ ایسی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہے جس کی کرکٹ تاریخ شاندار رہی ہے، آپ یکے بعد دیگر بنگلہ دیش کے خلاف شکست کھا رہے ہیں تو آپ کے کپتان رہنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔ آپ گھر چلے جائیں۔‘

دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کر چکی ہے۔

بنگلہ دیش کو اس ٹیسٹ سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل ہے۔

عالمی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت: انڈیا کو وضاحتی میمو کیوں جاری کرنا پڑا؟قیمتی گھوڑا، ڈربی میں ایک کروڑ انعام اور پُرخطر کھیل: لاہور ریس کلب کے ایک چیمپیئن جوکی کی کہانیکوچ سے مکالمہ اور پھر پی ایس ایل میں رنز کے انبار: بابر اعظم کی فارم میں واپسی کی کہانی صابن کی ٹکیہ سے بھی ہلکے جوتے جنھوں نے میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑنے میں مدد دی’آٹھ لاکھ روپے کا ایک رن‘: پی ایس ایل کی نیلامی میں کروڑوں روپے میں فروخت ہونے والے کرکٹرز کی کارکردگی کیسے رہی؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More