برج ٹاون ٹیسٹ: قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 81 رنز پر ڈھیر ہو گئی

چینل24  |  May 05, 2017

(ویب ڈیسک): برج ٹاون ٹیسٹ میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 81 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری مرتبہ 100 سے کم رنز پر آوٹ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق برج ٹاون ٹیسٹ میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 81 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ دوسرا کم ترین اسکور ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم 1986 میں قذافی اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 77 رنز بنا کر آوٹ ہوئی تھی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر پاکستانی ٹیم آٹھویں مرتبہ 100 رنز سے کم پر آوٹ ہوئی۔ پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹ میں کم سے کم اسکور 49 رنز ہے۔ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف تین، تین مرتبہ، جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو مرتبہ سو سے کم رنز پر آوٹ ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More