سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر پاکستان اور انڈیا سمیت دیگر ممالک کے اقامہ ہولڈرز کو واپسی کے لیے دی گئی 72 گھنٹوں کی مہلت اتوار کو ختم ہو رہی ہے۔اسی تناظر میں قومی ایئر لائن پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والی اپنی تمام پروازوں کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔مزید پڑھیںعمرہ زائرین کی مدد کے لیے موجود ہیں: قونصل جنرلNode ID: 464561سعودیہ کے لیے پروازیں ایک گھنٹے میں بُکNode ID: 464666پاکستان سے پی آئی اے کی محدود پروازیں، مسافر پریشانNode ID: 464816پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے مطابق شیڈول تبدیل کرنے کا مقصد پاکستانی اقامہ ہولڈرز کو مقررہ وقت کے اندر سعودی عرب پہنچانا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق اب پروازیں ایک گھنٹہ پہلے روانہ کر دیا جائے گا۔ اس شیڈول کے مطابق
پی کے 763 اسلام آباد سے جدہ اب اتوار کی صبح 6:30 بجے روانہ ہوگی
پی کے 8741 اسلام آباد سے جدہ اب اتوار کی صبح 6:30 بجے روانہ ہوگی
پی کے 735 اسلام آباد سے جدہ اتوار کی صبح 5:50 پر روانہ ہوگی
پی کے 8245 اسلام آباد سے دمام اتوار کی صبح 8 بجے روانہ ہوگی
پی کے 760 لاہور سے جدہ صبح 11 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی
پی کے 8246 اسلام آباد سے دمام صبح 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی
مزید برآں قومی ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کو کہا گیا ہے کہ وہ کسی پریشانی سے بچنے کے لیے فلائیٹ کے مقررہ وقت سے چار گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچ جائیں۔مسافر مزید تفصیلات کے لیے پی آئی اے کے کال سنٹر 786 786 111 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔