تاجر کے اغواء برائے تاوان اور قتل کا معاملہ،عزیر بلوچ کا صحت جرم سے انکار

جی این این  |  Jul 07, 2020

کراچی:تاجر کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے معاملے پر مجرم عزیر بلوچ نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تاجر کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر عزیر بلوچ کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، عزیر بلوچ کو سخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر اور ہاتھوں میں ہتھکڑی لگاکر پیش کیا گیا۔عدالت نے عذیر بلوچ پر فرد جرم عائد کردی،جبکہ مجرم عزیر بلوچ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More