خیبرپختونخوا کابینہ سے برطرف شہرام خان ترکئی نے واپسی کی تیاریاں شروع

سچ ٹی وی  |  Jul 07, 2020

 ذرائع کے مطابق  شہرام ترکئی جلد خیبرپختونخوا کابینہ کاحصہ ہوں گے کیوں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے ان کے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہرام خان کوصحت یا جنگلات کا وزیر بنایا جا سکتا ہے۔ دو سابق وزرا عاطف خان اورشکیل احمد کی واپسی کے راستے تاحال مسدود ہیں۔ وزیراعلی محمود خان دونوں ایم پی ایز کی کسی صورت واپسی کے سخت مخالف ہیں۔

خیال رہے کہ26جنوری2020میں خیبرپختونخوا کے تین وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ گورنر کے پی شاہ فرمان نے صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اورصوبائی وزیر ریونیو شکیل خان کو عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔

شہرام ترکئی کے پاس صوبائی وزیرصحت کا قلمدان تھا۔ عاطف خان کھیل، ثقافت اور سیاحت کے صوبائی وزیر تھے جب کہ شکیل احمد وزیرریونیو تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More