ساری افواہیں دم توڑ گئیں ، پاکستان میں عید الاضحی کس تاریخ کو منائی جائے گی ، جانیں

روزنامہ اوصاف  |  Jul 14, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ساری افواہیں دم توڑ گئیں ، پاکستان میں عید الاضحی کس تاریخ کو منائی جائے گی ، ۔۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عید الاضحی کی حتمی تاریخ کا اعلان ایک بار پھر کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ عید الاضحی 31 تاریخ کو ہوگی،  اس میں کوئی دو آرا نہیں ہے۔ وفاقی وزیر کا خبر رساں اداروں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اگلی عید سے پہلے ہم نے کچھ اقدامات کیے ہیں ان میں سے اسلام آباد میں پہلی آبزرویٹری پر کام جاری ہے اور اس آبزرویٹری کے بننے کے بعد ہر عام آدمی آسانی سے چاند دیکھ سکے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے علاوہ ہماری دلی خواہش ہے کہ گوادر میں آبزرویٹری پہلے لگ جائے، اس کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی آبزرویٹری لگانے کا کام کیا جائے گا۔ فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صوبائی حکومتوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بھی سائنس اور ٹیکنالوجی پر تھوڑا خرچہ کریں تو ہم آپ کو تمام ٹیکنیکل سہولت دے دیتے ہیں اور آپ اپنی اپنی آبزرویٹریز بنائیں، تاکہ وہاں پر جا کر ہر عام آدمی آسانی سے چاند دیکھ سکے، ہمارے اس اقدام سے رویت ہلال کمیٹی کا بوجھ بھی ہلکا ہو جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More