کورونا کے وار کم ہونے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 اموات ہوئیں

92 نیوز  |  Jul 15, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)ملک میں کورونا  وائرس کے وار کم ہونے لگے ، این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، اموات اور کیسز میں کمیآنے لگی ،  این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 55  ہزار 769 تک جا پہنچی جن میں سے  ایک لاکھ 72 ہزار 810  صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید67  اموات ہوئیں  جس کے بعد  ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5386 ہو گئیہے ۔

اب تک سندھ میں ایک  ہزار 863 اور ‏پنجاب میں 2 ہزار43 اموات ہو چکی ہیں ۔ ‏خیبرپختونخوا میں 1114 اور‏ اسلام آباد میں 155 اموات ہوگئیں،، بلوچستان 127 ، ‏گلگت بلتستان میں 38 اموات ہوئیں ۔‏آزاد کشمیر میں کورونا سے امواتکی تعداد 46 ہو گئی۔

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئےجہاں  متاثرین  کی تعداد ایک لاکھ 7  ہزار 773 ہو گئی ہے ۔ پنجاب دوسرے نمبر پر ہےجہاں   مریضوں کی تعداد 88ہزار 45 ،خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 31ہزار ایک  ، بلوچستان میں 11ہزار 239 ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد  14ہزار 315  ،  آزادجموں و کشمیر میں 1688 ،  گلگت میں 1708 ہوگئی۔  گذشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 749 ٹیسٹکیے گئے جبکہ مجموعی طور پر  16 لاکھ 27 ہزار939 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

ملک بھر کے اسپتالوں میں 339 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، اسپتالوں میںکوروناوینٹی لیٹرز کی تعداد 1825 ہے، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More