بھارتی فوج کی تین سیکٹرز کی شہری آبادی پر گولہ باری، متعدد افراد زخمی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2020

تتہ پانی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے بین الاقوامی سرحدی قوانین کی ایک بار پھر دھجیاں بکھیر ڈالیں او ر ایل او سی سے ملحقہ شہری آبادی والے پاکستانی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات جبکہ کئی گھر تباہ  اور درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صبح سویرے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر  تتہ پانی،درہ شیرخان سہڑہ سیکٹرز میںاچانک بلااشتعال شدید فائرنگ وگولہ باری شروع کردی اور ان سیکٹرز کے سویلین آبادی کے علاقوں درہ شیرخان ، سہڑہ،تاہی ،نمب، شمالی گرھڈ جنجوڑہ وغیرہ کو نشانہ بنایا، اس دوران ہیوی گنوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا ، جس کے نتیجہ میںسہڑہ کے مقام پر چوہدری فضل کریم مرحوم کے رہائشی مکان پر گولہ گرنے سے اُنکی اہلیہ شہناز بیگم ، بیٹا محمد نعیم ، دوبیٹیاں انیلہ اختر، سائرہ اختراور دو گھر مہمان آئی رشتے دارلڑکیاں عدیقہ دختر محمد شبیر چوہدری،ثناء دختر محمد شاہپال چوہدری ساکنہ دھناء تتہ پانی زخمی ہوئیں ،جبکہ سہڑہ سے نسرین بیگم زوجہ راجہ معروف ،روبینہ زوجہ طارق محمود بٹ ، التمش ولد راجہ ذوالقرنین اور ذوالفقار احمد عرف کالا ولد محمد شریف مغل ساکن تاہی مواڑہ بھی زخمی ہوئے ، زخمیوں کو فوری تتہ پانی ہسپتال لایا گیا ، ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کوڈی ایچ کیوہسپتال کوٹلی ریفر کردیا گیا ہے۔ادھر پاک فوج کی جانب سے دندان شکن جواب نے دشمن کی گنوں کو خاموش کرادیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More