مانچسٹر ٹیسٹ:پاکستان کاانگلینڈکوجیت کیلئے277رنزکاہدف

سماء نیوز  |  Aug 08, 2020

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو جیت کےلیے 277  رنز کا ہدف ملا ہے۔ میچ میں تقریبا ساڑھے 5 سیشنز کا کھیل باقی ہے۔

پاکستان نے میچ کے چوتھے روز اپنی نامکمل اننگ 137 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی۔ یاسر شاہ    33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ نسیم شاہ 4 رنز بناسکے۔ شاہین شاہ 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی پوری ٹیم 169 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سےدوسری اننگ میں اسدشفيق29،محمد رضوان27اورعابدعلی20رنزبناسکے۔بابراعظم5،اظہرعلی18،شاداب خان نے15رنزبنائے۔

انگلینڈ کی جانب سےکرس براڈ نے 3،کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے 2 دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایک ایک وکٹ جوفرا آرچر اور بیس کے حصے میں آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More