بیرونی طاقتوں سے مدد مانگنے کا وقت، شہباز شریف اچانک کس ملک کے سفارت خانے جا پہنچے؟ اہم خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Aug 08, 2020

شہباز شریف نے چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سی پیک منصوبوں سے متعلق تبالہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک ’گیم چینجر‘ اور ’فیٹ چینجر‘ منصوبہ ہے، جو خطے میں غربت کا خاتمہ کرے گا۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے چین کی دوراندیشی کی پالیسی اور تعاون خوش آئند ہے۔

ترجمان ن لیگ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف چین کے سفارتخانے پہنچ گئے۔ شہباز شریف نے چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی ہے۔

چین کے سفیر یاو جنگ نے شہبازشریف کی سفارت خانے آمد پر شکریہ ادا کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ چینی سفیر یاؤو جنگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی چین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں روابط میں اضافہ خوش آئند ہے۔

پاکستان چین دوستی، سی پیک اور دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ کے لئے آپ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ آپ نے غیرمعمولی رفتار سے سی پیک منصوبوں اور پنجاب میں ترقی کے لئے کام کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں سی پیک پر بہترین رفتار اور جذبے سے کام کیا۔

صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی، سٹرٹیجک کوآپریٹو شراکت داری خطے اور دنیا میں امن واستحکام اور انصاف کے توازن کے لئے اہم ہے۔افغانستان میں قیام امن کے لئے چین کی دوراندیشی کی پالیسی اور تعاون خوش آئند ہے۔

کورونا وبا سے چین نے مثالی انداز میں جنگ کی، پاکستان کی مدد پر چین کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More