نیب نوٹس طلبی پر مریم نواز کی وکلاء اور اہلخانہ کیساتھ مشاورت

روزنامہ اوصاف  |  Aug 08, 2020

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب لاہور کی جانب سے جاری کئے گئے طلبی نوٹس پر اپنے وکلاء سمیت لندن میں موجود اپنے والد نواز شریف اور بھائیو حسن نواز اور حسین نواز سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے اپنے وکلاء اور باپ بھائیوں سے یہ مشاورت کی تھی کہ انہیں نیب کے طلب کرنے پر نیب آفس جانا چاہئے یا نہیں۔ یا پھر اپنے وکلاء کے ذریعے نیب کو جواب بھجوا دیا جائے۔ تاہم مشاورت پر حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ نیب لاہور نے مریم نواز کو 2 ایکٹر اراضی کی خریداری پر پیدا ہونے والے تحفظات کی وضاحت کے لئے 11 اگست کی صبح 11 بجے تک طلب کر رکھا ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More