فاروق ستار نے وسیم اختر کے دورکو ناکام ترین قراردیا

سماء نیوز  |  Aug 08, 2020

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے میئر کراچی وسیم اختر کے دور کو بدترین اور ناکام قرار دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ شہر میں 130 ملی میٹر بارش ہوئی، اگر زیادہ ہوگئی تو کراچی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچاسکتا۔ پیپلزپارٹی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسائل کا مستقل حل بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے میں ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سربراہ اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے قائد ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے میئر کراچی وسیم اختر کا دور بدترین اور ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں جتنے میئر آئے ان میں سب سے خراب کارکردگی وسیم اختر کی ہے، آج شہر قائد سب سے زیادہ نظر انداز ہورہا ہے۔

ان کا کہا تھا کہ شہر قائد میں 130 ملی میٹر بارش ہوئی اگر زیادہ ہوگئی تو کراچی کو ڈوبنے سے کوئی نہیں بچاسکتا۔ انہوں نے دبے لفظوں میں پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسائل کا مستقل حل بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے میں ہے، این ڈی ایم اے عارضی ہے، کراچی کے مسائل کا مستقل حل ہونا چاہئے۔

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم اتحاد پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے متحدہ کو اپنے ساتھ ملایا ضرور لیکن دل سے نہیں ملایا، گمان ہے کہ اگلا میئر پی ٹی آئی کا آرہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More