پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن 21ستمبر پیرکومنایا جائے گا

نوائے وقت  |  Sep 19, 2020

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن 21ستمبر پیرکومنایا جائے گایہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں جنگ و جدل اور نفرتوں کو ختم کرکے محبت کو فروغ دینا ہے۔ ” عالمی یوم امن “ کے حوالے سے ملک بھر میںسیاسی وسماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب کا اہتمام کیا جائے گاجس میں عدم تشدد اور امن کی سوچ کو فروغ دینے کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1981ءمیں ایک قراداد منظور کی جبکہ دوسری بار 2001ءمیں بھاری اکثریت سے قرارداد منطور کی گئی کہ 21ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا جائے گا جس کے بعد ہر برس 21ستمبر کو دنیا بھر میں امن کاعالمی دن منایا جاتا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More