ایک ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

نوائے وقت  |  Sep 19, 2020

ملک بھر میں مہنگائی کے بارے میں ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.71فیصد اضافہ ہوا اور حالیہ ہفتے میں 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی اوسط قیمت بڑھ کر 91.89روپے فی کلو ہوگئی اور چینی کی اوسط قیمت 81 پیسے فی کلو اضافے کے بعد قیمت 93.91روپے سے بڑھ کر 94.72روپے فی کلو ہو گئی۔ایک ہفتے میں زندہ مرغی برائلر 8روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور انڈے 7روپے فی درجن مہنگے ہوئے جب کہ دال ماش 2روپے، دال مونگ ایک روپے فی کلو، دال مسور،دال چنا،آٹا، لہسن اور پیاز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹکیمطابق تازہ دودھ، دہی، چاول اور چھوٹا گوشت بھی مہنگا ہوگیا۔ حالیہ ہفتے کے دوران تین اشیا سستی اور 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More