ملکی خزانہ لبا لب بھر گیا۔۔ایک ہفتے کےد وران پاکستان میں سرمایہ کاری میں 23ارب روپے کا اضافہ

روزنامہ اوصاف  |  Sep 19, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان سٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ دیکھا گیا،جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے بڑھ کر42504.76کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ44.12فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت23ارب 67کروڑ31لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت1.46فیصد زائد رہی۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 79 کھرب 21ارب 73کروڑ93لاکھ روپے سے بڑھ کر 79کھرب 45ارب 41کروڑ24لاکھ روپے ہوگئی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More