صدر نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی منظوری دے دی

سچ ٹی وی  |  Sep 23, 2020

گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانےکی منظوری دے دی۔گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ھوں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی۔

— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 23, 2020

اس سے قبل گلگت بلتستان میں عام انتخابات 18 اگست کو ہونے تھے تاہم انہیں ملتوی کر دیا گیا تھا۔ 30 مارچ سپریم کورٹ پاکستان نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی تھی۔

سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں عام انتخابات اور نگراں سیٹ اپ کے قیام سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More