شردھا کپور بھی پکڑی گئیں 

روزنامہ اوصاف  |  Sep 24, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈ ولن شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور کوکرونا کے دوران فلموں میں کام نہ ملا تو انتہائی شرمناک کام کرنے لگیں مگر پکڑی گئیں ۔۔۔۔ بھارتی شوبز انڈسٹری سے وابستہ صف اول کی اداکاراؤں کو سرور آور استعمال کرنے کے الزام میں بھارتی تحقیقاتی ادارے  کی جانب سے سمن جاری کرتے ہوئے تفتیش کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔بھارتی فلم انڈسٹرتی میں آج کل فلمیں اوران کی خبریں کم اور فلموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی خبریں زیادہ بن رہی ہیں، بھارتی فلم انڈسٹری کا ایسا نقشہ بدلا ہے کہ آئے دن میں اس میں سدھار کے بجائے معاملات بگڑتے ہی جا رہے ہیں۔ حال ہی میں سرور آور کے استعمال کرنے سے متعلق بھارت کی بڑی ہیروئنوں کے نام سامنے آئے تھے جنہیں اب باقاعدہ تفتیش کے لیے بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن ( سی بی آئی ) کی جانب سے سمن جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا گیا ہے، ان ہیروئینو ں میں دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور کے نام شامل ہیں ۔دپیکا، شردھا اور سارہ کی طلبی پر کنگنا رناوت کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بھارتی انڈسٹری کی حالیہ صوتحال پر رد عمل دیا ہے ۔ کنگنا کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’آخر کار بولی ووڈ مافیا اپنی تاریخ میں پہلی بار پچھتا رہا ہے ۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’بالی ووڈ پہلی بار اپنے ظلم پر پچھتا رہا ہے اور اپنے خاموش رہنے پر افسوس کر رہا ہے، بالی ووڈ پہلی بار خواہش کر رہا ہے کہ کاش اس وقت کو واپس لایا جاسکے۔‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More