پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

اردو نیوز  |  Oct 30, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

تینوں ایک روزہ انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

 

یہ ٹور ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں شیڈول تھا، جسے جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔

پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔

دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More