نوازشریف اورانکےبیٹوں کی پاکستان آمدپرپابندی نہیں،شبلی

سماء نیوز  |  Nov 24, 2020

فوٹو: آن لائن

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ‏نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر قدغن نہیں۔ یہ لوگ جنازے میں شریک ہو کر ثواب حاصل کریں۔

اسلام آباد میں منگل 25 نومبر کو میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ریاستی جبر کا پروپیگنڈا سیاست کرنا ہے آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟۔ حکومت کی طرف سے ایسے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

مرحومہ بیگم شمیم اختر سے متعلق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ‏نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں۔ آپ لوگ تشریف لائیں اور بیگم شمیم کے جنازے میں شریک ہو کر ثواب حاصل کریں۔

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا آئینِ پاکستان کے تحت ہر پاکستانی شہری کو زندگی کا تحفظ حاصل ہے، کوئی بھی فرد، ادارہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کسی شہری کی زندگی داؤ پر نہیں لگا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے جعلی علمبردار اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے آئین کی پامالی اور شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More