2018کے بعد حاصل کی گئی تمام ڈگریاں غیرقانونی قرار۔۔۔۔ہائر ایجوکیشن نے ڈگری پروگرام ختم کردیا،طلبا پر بجلیاں گرا دی گئیں

روزنامہ اوصاف  |  Nov 24, 2020

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اب کسی بھی کالج سے بی اے، بی کام، بی ایس ای کی ڈگری نہیں ملے گی۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 2018 کے بعد سے تمام دو سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دے دیں۔ این ای سی کا کہنا ہے کہ 2018 میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجراء تشویشناک ہے، یونیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کر دیں، ایچ ای سی 31 دسمبر 2018 کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More