ایک طرف حامزہ مختارکے الزامات تودوسری طرف۔۔پی سی بی نے بابر اعظم کو بڑا سرپرائز دے دیا

روزنامہ اوصاف  |  Dec 01, 2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بابر اعظم جو چاہتے تھے وہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے طویل مدت کے لیے کپتانی ملنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔نجی خبررساں ادارےکے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کیا ہے کہ جب تک وہ اور احسان مانی عہدوں پر موجود ہیں تب تک بابر اعظم ہی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے، وہ ایک بہترین بیٹسمین کے ساتھ ساتھ ذہنی طور پر بھی مضبوط کھلاڑی ہیں۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم خود بھی یہی چاہتے ہیں کہ انہیں تینوں فارمیٹس کی ذمہ داریاں مل جائیں اس لیے ان کا مستقبل بہت روشن ہے، اظہر علی نے جتنا وقت گزارنا تھا گزار لیا اب ہم چاہتے ہیں کہ بابر اعظم کو ہی کپتانی دی جائے اور انکے پاس ہی رہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More