پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان طلاق کی وجہ آخر کیا ہے؟تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کی طلاق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ خبریں گردش کر رہیں، لوگوں کا ماننا ہے کہ دونوں میں علیحدگی کی وجہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر ہیں۔متعلقہ خبرفیروز خان اور علیزے سلطان کے درمیان طلاق ہوگئی؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کے...
تاہم اس حوالے سے کچھ حقائق نہیں، لیکن سوشل میڈیا صارفین نے کچھ ایسی کڑیاں جوڑ کے یہ بات سامنے رکھی ہے کہ دونوں میں علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامر ہی ہیں۔
خیال رہے کہ فلحال فیروز خان اور علیزے سلطان کی جانب سے طلاق کے حوالے سے اب تک کوئی بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔۔دوسری جانب سوشل میڈیا کے مطابق فیروز خان اور علیزے سلطان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ رضامندی سے کیا ہے۔علاوہ ازیں یہ بھی خبریں سامنے آرہیں ہیں کہ دونوں کچھ وقت سے ساتھ بھی نہیں ہیں اور یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان دوریاں بھی دیکھی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ دو سال قبل فیروز خان اور علیزے سلطان شادی کے رشتے میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہیں۔ ان کے بیٹے کی پیدائش 3 مئی 2018 کی ہے جس کا نام محمد سلطان خان ہے۔
اداکار فیروز خان ، جو عارضی طور پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔اداکار کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زیادہ فالوورز بھی ہیں۔واضح رہے کہ اداکار فیروز خان نے پاکستانی فلم ’’ زندہ گی کتنی حسین ہے ‘‘ میں اداکاری کی ہے جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی فیروز خان نے ’’ خانی ‘‘ ، ’عشقیہ‘ اور ‘رومیو ویڈس ہیئر’ جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ -->