ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق شیخ کورونا میں مبتلا

ہم نیوز  |  Dec 01, 2020

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر میاں عتیق شیخ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق سینیٹر میاں عتیق شیخ نے نجی اسپتال میں طبی معائنہ کرایا جہاں ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق سینیٹرمیاں عتیق شیخ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں گھر پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق جب کہ مزید 1292 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار 642 ہو گئی ہے جب کہ 2 ہزار 962 اموات ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 716 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 72 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 989 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 816 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More