وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ایک اور ترک ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دے دیا

بول نیوز  |  Dec 01, 2020

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور ترک ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں عمران خان نے ڈرامہ سیریل “يونس امرہ”  کو بھی پی ٹی وی پر نشر کرنے اور اسے دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبرڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی

اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے...

I strongly recommend the serial Yunus Emre being shown on PTV for all those who are interested in Sufism (Marayfat).

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2020

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا تھا کہ وزیراعظم ارطغرل غازی کے بعد ڈرامہ سیریل “يونس امرہ”  کو بھی پی ٹی وی پر نشر کرنا چاہتے ہیں

صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئےمیری پرزور تجویز ہےکہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ "یونس ایمرے" ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2020

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی خصوصی ویڈیو میں ’دیریلیش ارطغرل‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ڈرامہ اور نشر کرنے کو کہا تھا۔

Prime Minister Imran Khan shares his views over PTV telecast of famous Turkish drama serial Diriliş: Ertuğrul; it will make our youth learn about Islamic history and ethics pic.twitter.com/pymAPbJFLr

— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) April 24, 2020

عمران خان نے کہا کہ ترکی کا ایک اور معروف ڈراما ’یونس امرے‘ بھی پاکستان میں نشر کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو۔

عمران خان نے کہا کہ ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا۔

Prime Minister @ImranKhanPTI has recommended the television show 'Yunus Emre' which is now being aired on PTV to those interested in Sufism. pic.twitter.com/Sk0BD6dPed

— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) December 1, 2020

یاد رہے کہ (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’یونس امرے‘ کو بھی پاکستان میں نشر کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی خوائش ہے کہ مذکورہ ڈرامے کو بھی کوئی بھی نجی ٹی وی چینل اردو میں نشر کرے۔

یاد رہے کہ یونس امرے کو ترکوں کے صوفی شاعر اور اہم ادبی اوائلی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ڈرامے کو بھی پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، تاہم اس میں کافی عرصہ لگ سکتا ہے۔

یونس امرہ کون ہیں؟یونس امرہ (1320-1238) ترک زبان کے مشہور صوفی شاعر تھے جو 13ویں صدی عیسوی میں اناطولیہ میں، جس کا بیشتر حصہ دور حاضر کا ترکی کہلاتا ہے، رہائش پذیر رہے۔

یونس امرہ کی زندگی کے بارے میں بہت سی مصدقہ معلومات تو تاریخ کے اوراق میں گم ہو کر رہ گئیں لیکن ان کی زندگی کے بہت سے قصے آج بھی ترک لوک داستانوں کا اہم حصہ ہیں جنھیں بہت شوق سے پڑھا،سنا اور گایا جاتا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More