بلاول بھٹو زرداری کی کورونا رپورٹ منفی آگئی

بول نیوز  |  Dec 04, 2020

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کورونا رپورٹ منفی آگئی ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی طبیعت میں بہتری واقع ہوئی ہے تاہم ان کی کورونا کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو کورونا وائرس کی علامات نہیں رہیں ہیں تاہم بلاول بھٹو ایس اوپی کےتحت قرنطینہ کی مدت مکمل کرینگے۔

بعدازاں بلاول بھٹو زرداری کا آئندہ ہفتے سے تنظیمی وسیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا واضھ امکان ہے جس کے زیر اثر بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں بھی شریک ہونگے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو کا چند روز قبل کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More