آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم اور ویرات کوہلی کی تنزلی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ رینکنگ جاری کردی ہے۔ جس میں بابراعظم اور ویرات کوہلی کو تنزلی ہوگئی ہے۔ ویرات کوہلی بیٹنگ رینکنگ میں تیسرے سے چوتھےجبکہ بابراعظم پانچویں سےچھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رینکنگ میں پوائنٹس کی بنیاد پر انگلش بلے باز جو روٹ نے بابراعظم کو پانچویں سے چھٹےنمبر پر جبکہ آسٹریلوی بلے باز مارنوس لیبو شین نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو تیسرے سے چوتھے نمبر پر دھکیل کر ان کی سابقہ پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں کیویز کپتان کین ولیم سن پہلے جبکہ آسٹریلوی بلے باز سٹیوسمتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More