کراچی میں ٹیسٹ میچ: 9دن کیلئے متعدد سڑکیں بند

سماء نیوز  |  Jan 21, 2021

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کرکٹ میچ کی سیکورٹی سے متعلق ریہرسل کی گئی، نیشنل اسٹیڈیم آنے والے راستے بند کردیے گئے جس کے باعث شہر کے کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے حوالے سے سیکورٹی ریہرسل کا انعقاد گزشتہ روز ہوا جبکہ اس موقع پر نیو ٹاؤن، حسن اسکوائر، کارساز اورگلشن جمال سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والے تمام راستے مکمل طور پر بند کردیے گئے۔

نیشنل اسٹیڈیم جانے والے راستوں پر بندش کے باعث شہر کے کئی مقامات سمیت راشد منہاس روڈ، یونیورسٹی روڈ، شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

شہر قائد میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم سے ڈالمیا، یونیورسٹی روڈ سے شاہ سلیمان روڈ اور آغا خان اسپتال جانے والے راستے 21جنوری بروز جمعرات (آج) سے 30 جنوری تک صبح ساڑھے 11بجے سے شام ساڑھے 6بجے تک بند رہے گا۔

شہری آمد و رفت کیلیے کے متبادل راستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More