افسوسناک  خبر۔۔۔ فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،متعدد فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات

روزنامہ اوصاف  |  Jan 21, 2021

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی شہر نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق امریکی فوجی ہیلی کاپٹر نیویارک شہر کے جنوب میں حادثے کا شکار ہوا۔ فوجی ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا کہ گر کر تباہ ہوا۔ اندوہناک حادثے میں متعدد فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر نیشنل گارڈز کا تھا۔دوسری جانب نیویارک شہر کے کاؤنٹی شیرف نے حادثےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر یو ایچ 60 نیشنل گارڈز کا تھا، جو طبی ایمرجنسی کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔کاؤنٹی شیرف نے مزید بتایا کہ انہیں حادثے کی اطلاع شام 6 بج کر 30 منٹ پر ملی۔ جس کے ساتھ ہی فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز ہوا۔ ہیلی کاپٹر کو حادثہ ویسٹ بلوم فیلڈ کے کھلے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں ریسکیو ٹیموں کو بلیک ہاک ڈاؤن کا گر ہوا ملا۔فوجی حکام کے مطابق نیشنل گارڈز کے اہل کار تحقیقات کے سلسلے میں اپنی منظر کی جانب رواں دواں تھے۔ 911 کو موصول اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کافی نچلی پرواز کر رہا تھا اور اسے حادثہ انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا۔متاثرہ ہیلی کاپٹر روسٹر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم آرمی ایوی ایشن سپورٹ فیسلٹی سینٹر کا حصہ تھا۔ ہیلی کاپٹر نیشنل گارڈز کی 1 بٹالین کی کمپنی سی کا حصہ تھا۔ جاں بحق فوجیوں کی شناخت فی الحال جاری نہیں کی گئی ہے۔واقعہ پر نیویارک گورنر کی جانب سے انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں گورنر نیویارک کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر جمعرات کو تمام اہم سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا۔ واقعہ کے فوری بعد متاثرہ علاقے ویسٹ بلوم فیلڈ کے علاقے کو چیز فیکٹری روڈ اور بوگھنٹن ہل روڈ کے درمیان مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More