نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں، زاہد حفیظ

بول نیوز  |  Jan 21, 2021

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ علاقائی امن و سلامتی سمیت مختلف معاملات پر ملکر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں ہم امریکہ ایران جوہری معاہدے پر بات چیت کے حامی ہیں ۔ فریقین معاہدے پر مذاکرات کے ذریعہ حل اور اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کیں۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کو مسلسل دیکھ رہی ہے ہیوسٹن میں ہمارے قونصل جنرل مسلسل عافیہ صدیقی کی جیل کا دورہ کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت میں موجودہ حکومت انتہائی غیر سنجیدہ ہے بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے انکشافات کے بعد بی جے پی کا پاکستان مخالف ڈیزائن بے نقاب ہوا ۔ پاکستانی ہندو فیملی کے گیارہ افراد پراسرار طور پر مارے گئے انکے اہلخانہ نے گذشتہ روز وزیر خارجہ کو قرارداد پیش کی ۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورے کے حوالے سے جیسے ہی شیڈول طے ہو گا بتا دیا جائے گا ۔ ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستانی ویزے کے کھلنے پر ابھی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔

 

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More