فلک شبیر اور سارہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بول نیوز  |  Jan 21, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق اداکار فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

متعلقہ خبرسارہ خان اور فلک شبیرکی دلکش موسم میں لی گئیں دلفریب تصویریں وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی سارہ خان اور فلک شبیرکی دلکش...

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

گلوکار کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان اسلام آباد کے کسی مال میں موجود ہیں اور فلک شبیر وہاں پہنچ کر بھرے مال میں مداحوں کے سامنے سارہ خان کو لال گلاب کا پھول پیش کر رہے ہیں۔

گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان کی وائرل ویڈیو کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

یادرہے کہ اس ویڈیو پر تا حال دونوں کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔

 مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو ڈھیروں نظر بد سے بچنے کی دعائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس میں ایک مداح کا فلک شبیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ میرے بھائی کہیں تو سارہ کو اکیلا چھوڑ دو، ہر جگہ یہ ایک ہی پھول لے کر پہنچ جاتے ہو۔‘

مداح کی جانب سے ہنستے ہوئے مزید لکھا گیا ہے کہ ’مذاق کے علاوہ آپ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں اور آپ دونوں کی جوڑی میری پسندیدہ ہے۔‘

 

واضح رہے کہ اس ویڈیو میں فلک شبیر اور سارہ خان کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More