سندھ حکومت کا کراچی انسٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزز کو این آئی سی وی ڈی کو دینے کا فیصلہ

بول نیوز  |  Jan 22, 2021

سندھ حکومت  نے کراچی انسٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزز کو این آئی سی وی ڈی کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کے زیر انتظام کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹرڈیز کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی انسٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز  کو قومی ادارہ برائے امراض قلب کو دینے کا  فیصلہ کیا ہے۔ کے ایم سی انتظامیہ کراچی انسٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزز کو چلا نہیں پارہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے تین بڑے اسپتال سول، جناح اور ڈاؤ  پر اخراجات آج بھی سندھ حکومت ادا کررہی ہے۔ ابھی تک ان تینوں اسپتالوں کا وفاقی حکومت نے ایک روپیہ  بھی  ہمیں ادا نہیں کیا ۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More