پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 17رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیم میں اظہرعلی، عمران بٹ، بابراعظم،عابدعلی، فواد عالم، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان ، سرفرازاحمد، نعمان علی، ساجد خان، یاسر شاہ، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔Pakistan confirms 17-player squad for first Test
More: https://t.co/UT4LO3sT0u#PAKvSA | #BackTheBoysInGreen | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/ApXpyIWDsG
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 24, 2021
نیوزی لینڈ کے خلاف خراب کارکردگی دکھانے پر شان مسعود، نسیم شاہ، محمد عباس، ظفر گوہر اور حارث سہیل کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان کراچی ٹیسٹ منگل سے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جس کے لیے دونوں ٹیموں کی نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ جاری ہے۔ -->