سونے کی قیمت میں پھر کمی

سماء نیوز  |  Jan 27, 2021

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، فی تولہ نرخ 200 روپے جبکہ فی اونس 8 ڈالر گرگئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 200 روپے کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 170 روپے سستا ہوکر 96 ہزار 880 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر کمی سے 1846 ڈالر پر آگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ 10 گرام 1114.54 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.29 ڈالر کمی سے 25.43 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More