سینماکھلنےکی خبر:فلم ”شینوگئی”ریلیزکرنےکااعلان

سماء نیوز  |  Feb 26, 2021

تصویر: آفیشل پوسٹر

عالمی وبا کرونا کے باعث ملک بھر میں بند سینماز 15 مارچ سے کھولے جارہے ہیں، سینما کھولنے کے ساتھ ہی جس کے ساتھ ہی فلم ریلیز کیے جانے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

لاہورموٹروے زیادتی کیس کے بعد عوامی رد عمل سے متاثر ہوکربنائی جانے والی ”شینو گئی ” 26 مارچ کو سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے۔

اس تھرلرفلم میں اسٹاربائیکر مرینہ خان مرکزی کردار نبھارہی ہیں. دیگر کاسٹ میں ایاز علی، کنورمدثر، بلاول اور عائشہ فراز و دیگر نئے اداکارشامل ہیں۔

فلم کا ٹائٹل پشتو زبان سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ” سبر آنکھوں والی لڑکی “۔ فلم کو زیمیز پروڈکشنز اور میٹرو لائیو موویزنے پروڈیوس کیا ہے۔مرینہ کے علاوہ دیگرکاسٹ میں عائشہ فرازرند، کنورمدثر، ایازعلی اوربلاول حسین شامل ہیں۔

بلوچستان کے خوبصورت قدرتی مقامات پر فلمائی جانے والی “شینوگئی” کے رائٹراورڈائریکٹر ابوعلیحہ ہیں جو اس سے قبل کتکشا اور تیوربنا چکے ہیں جبکہ ان کی دو فلمیں ” ونس اپان آ ٹائم ” اور” لاک ڈاون” ریلیزکی منتظر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More