لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل6)کے آج کے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں آج کا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے جس میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا ہے ، لاہور قلندرز کی طرف سے محمد حفیظ 61 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، جبکہ جو ڈینلی نے 31، ڈیوڈ ویزے نے 13 رنز بنائے اور سمیت پٹیل 26 رنز بناکر​​​​​​​ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی طرف سے شاہنواز دھانی اور کارلوس بریتھویٹ نے 2-2 شکار کیے۔واضح رہے کہ سپر لیگ میں چھ اسلام آباد یونائیٹڈ، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔سپر لیگ سیزن 6 کایہ ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔ 20 فروری سے 7 مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More